سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک دنیا بھر میں عارضی طور پر بند ہو گئی ہے جسے بھرپور کوششوں کے بعد بحال کردیا گیا ہے۔
ویب سائٹ ڈاؤ ہونے کا واقعہ آج دن میں پیش آیا۔
اگر کوئی بھی یوزر فیس بک پر لاگ ان کرنے کی کوشش کررہا ہے تو اس پر لاگ ان کی تفصیلات مانگنے کے بجائے ’پیچھے جانے‘(گو بیک) کا آپشن آریا تھا اور سائٹ پر لکھا ہوا
تھا کہ فیس بک عارضی پر دستیاب نہیں۔
سماجی رابطوں کی دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ کی اپلی کیشن اور ویب سائٹ دونوں ہی کام نہیں کر رہے تھے جبکہ اس حوالے سے حکام نے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا۔
فیس بک بند ہو جانے سے
ہندوستانی سمیت دنیا بھر صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا تھا اور وہ اس کا اظہار سماجی رابطوں کی ایک اور ویب سائٹ توئٹر پر کر رہے تھے۔